آصف زرداری اور شہباز شریف کل ملاقات کریں گے

لاہور: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملے پر مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے سربراہوں کی ملاقات کل ہوگی۔شہبازشریف وفد کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کے درمیان بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوگی جس میں سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک پرگفتگو کی جائے گی۔دونوں رہنماملاقات میں حکومت مخالف لائحہ عمل کوحتمی شکل دیں گے۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی سابق صدر آصف زرداری مسلم لیگ نون کے صدر اور لیگی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More