آصف زرداری اور شہبازشریف نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے، عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ آصف زرداری اور شہبازشریف نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے، تحریک انصاف کے دور میں معیشت میں بہتری آرہی تھی، اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پھنسایا گیا ہے، اگر آپ کو پھنسایا گیا ہے تو الیکشن کا اعلان کردیں۔

نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے دور میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی، ان لوگوں نے ہماری حکومت کے خلاف مارچ کیا، یہ لوگ این آر او ٹو لیتے لیتے اداروں کو تباہ کردیں گے، ہرسال کرپشن کی رقم چوری ہوکر بیرون ملک جاتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بڑی سازش ہوئی اور واضح بھی ہوگیا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی، امریکی سفیر کا خط این ایس سی اور اسپیکر کو دکھایا۔ صدر پاکستان نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر آگاہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی حکمت عملی صرف کرپشن کیسز ختم کرنا ہیں، حکومت نے ایف آئی اے،نیب اور پارلیمنٹ کو ختم کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ججز کے فون ٹیپ کرتے ہیں ان کی ویڈیو بناتے ہیں،ایف آئی اے میں خطرناک چیزیں ہورہی ہیں،ایف آئی افسران کو ہارٹ اٹیک ہوئے، ڈاکٹر رضوان کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوا، مقصود چپڑاسی کا بھی دبئی ہارٹ اٹیک ہوا، جج ارشد ملک کا بھی ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More