لاڑکانہ: سابق صدر آصف زرداری گڑھی خدا بخش جلسے میں اچانک پہنچ گئے۔ جلسے کے دوران آصف زرداری نے اسٹیج پر بلاول بھٹو کو بوسہ دیا۔
آصف علی زرداری نے مختصرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی توغریبوں کی تقدیر بدلے گی۔ ملک کی تقدیر بلاول بھٹو ہی تبدیل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی بی سےکیےگئےوعدے آہستہ آہستہ پورے کررہا ہوں، ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ مجھے غریبوں کی خدمت کرتے کرتے اٹھائے۔