آصف زرداری اور چودھری برادران کے درمیان آج ملاقات ہوگی

بہار کی آمد کے ساتھ ہی لاہور میں سیاسی سرگرمیوں کی بہار آگئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور چودھری برادران کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔ آصف علی زرداری چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہی کی جانب سےدیئے گئے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

لاہور میں سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے چودھری برادران سے رابطہ کرلیا۔ سابق صدر آصف زرداری آج لاہور میں چودھری شجاعت سے ملاقات کریں گے۔ سابق صدر آصف علی زردی کی چودھری شجاعت سے ملاقات میں قائم مقام گورنر چودھری پرویزالہی اور وفاقی وزیر مونس الہی بھی شریک ہوں گے۔

مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین بھی ملاقات میں موجود ہونگے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی، سابق صدر آصف زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جبکہ آصف زرداری سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کریں گے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More