پنجاب میں پوری قوت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے،آصف علی زرداری

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پوری قوت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے،بلدیاتی الیکشن میں میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کولاہور سمیت پورے پنجاب میں مضبوط کریں گے۔1979کی طرح لاہورکےبلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری چند دن بلاول ہاؤ س لاہور میں قیام کے بعد واپس کراچی روانہ ہوگئے۔ لاہور میں قیام کے دوران سابق صدر آصف زرداری نے حلقہ این اے 133 کے انتخابات کی نگرانی بھی کی اور کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More