اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کی اجازت نہ دی تو ہنگامہ کریں گے،آصف زرداری

اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اگر اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کی اجازت نہ دی تو ہنگامہ کریں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا اگر اللہ نے چاہا تو تحریک عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہو گی۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے سے متعلق ایک سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ’پھر صحافیوں کے ساتھ مل کر ہنگامہ کریں گے۔غیر جمہوری قوتوں کے فائدہ اٹھانے سے متعلق سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ اس کے لیے حکمت عملی ایک ہی ہے کہ اگر کسی کو اتنا شوق ہے تو ہاتھ سنھبال لے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More