چوہدری شجاعت کی آصف علی زرداری سے ملاقات

لاہور:صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے وفد کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے چیرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ سربراہ قاف لیگ نے آصف علی زرداری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، چوہدری شافع حسین اور طارق بشیر چیمہ ،نون لیگی صوبائی وزیر ر ملک احمد خان شریک تھے۔

پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن کے صدر ذکا اشرف، کاروباری شخصیت ملک ریاض ، صحافی سہیل وڑائچ ، صحافی عامر میر ، صنعتکار فواد مختار ، اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز نےسمیت دیگر افراد نے بھی سابق صدر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More