ایشیا کپ ٹورنامنٹ: سری لنکا کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی گئی

ایشیاکپ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کو 27 جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ سیاسی کشیدگی اور معاشی بحران کے باوجود سری لنکن کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اگست میں سری لنکا میں شیڈولڈ ہے۔ سیاسی کشیدگی اور معاشی بحران کے باعث سری لنکا کی میزبانی خطرے میں ہے۔ شدید معاشی بحران اورسیاسی کشیدگی کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کو یو اے ای منتقل کیا جاسکتا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو ایک ماہ قبل تک کا وقت دے دیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باعث ایونٹ مختصر فارمیٹ کے طرز پر کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More