ایشیا کپ میں سری لنکا نے سب سے زیادہ میچز کھیلے ہیں

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ہفتہ ستائیس اگست سے یواے ای میں شروع ہو رہا ہے۔ ایونٹ میں سری لنکا نے سب سے زیادہ میچزکھیلے اورجیتے ہیں۔ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان نے پینتالیس میچوں میں چھبیس کامیابیاں اوراٹھارہ ناکامیاں سمیٹی ہیں۔

ایشیا کپ آئندہ انٹرنیشنل ایونٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جاتاہے۔ ٹی ٹوئنٹی طرز میں ایشین میگاایونٹ ہفتہ ستائیس اگست سے یواے ای میں کھیلاجارہاہے۔ سری لنکا نے ایشیا کپ میں پچاس میچ کھیلے، چونتیس جیتے اور سولہ ہارے۔ بھارت نے اننچاس میچوں میں اکتیس میں کامیابی اورسولہ میں ناکامی حاصل کی۔

پاکستان نے پینتالیس میچزکھیلے چھبیس فتوحات اوراٹھارہ شکستوں کا سامنا کیا۔ بنگلہ دیش تینتالیس میچوں میں صرف سات جیت سکا اور چھتیس ہار گیا۔ افغانستان نے نو میچز میں تین جیتے پانچ ہارے ایک غیر فیصلہ کن رہا۔ ہانگ کانگ نے چھ میچ کھیلے اور تمام میں اسے شکست ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More