ایشیا کپ، بھارت اورہانگ کانگ کی ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ کامیابی کی صورت میں بھارت کی ٹیم سپر فور تک رسائی حاصل کرلے گی۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج میچ کھیلا جائے گا۔ دبئی اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں شیڈول اس میچ میں دفاعی چیمپئن بھارت اور ایسوسی ایٹ ممبر ہانگ کانگ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

گروپ اے میں بھارت کی ٹیم ایک کامیابی کے ساتھ سر فہرست ہے۔ ہانگ کانگ کی ٹیم اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ کوالیفائرز مرحلے کے تینوں میچز جیت کر ہانگ کانگ نے ایشیا کپ کیلیے اپنی سیٹ پکی کی تھی۔ بھارتی ٹیم اس میچ میں کامیابی کی صورت میں سپر فور میں جگہ بنالے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More