ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ: پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کل سے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شروع ہوگا، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں شام ساڑھے چھ بجے ٹکرائیں گی۔

ایشیا کپ ہاکی کا آغاز کل سے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شروع ہو رہا ہے، ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں، جنھیں دوگروپس میں تقسیم کیاگیا ہے، چار ٹاپ ٹیمیں آئندہ سال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیاگیا ہے، پاکستان، بھارت ، جاپان اور انڈونیشیاگروپ اے میں ہیں۔ جنوبی کوریا،اومان، ملائیشیا اور بنگلہ دیش کوگروپ بی میں رکھا گیا ہے۔

پہلے دن چار میچ کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ ملائیشیا اور اومان کے درمیان ہوگا۔

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل یکم جون کو کھیلاجائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More