ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ: پاک بھارت مقابلہ 1-1 سے برابر رہا

جکارتہ: ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پاک بھارت مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا، سنسنی خیز میچ میں بھارتی ٹیم برتری کے باوجود کامیابی سے محروم۔

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں گیارہواں ایشیاء ہاکی ٹورنامنٹ پیر کو شروع ہوا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

پہلے کوارٹر میں بھارت کے سالوم کھارتی گول سکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے شارٹ کارنر کی مدد سے گول سکور کیا، میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید گول نہ کرسکیں۔

گرین شرٹس نے عمدہ کھیل پیش کیا، پاکستانی گول کیپر اکمل حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ منگل کو میزبان انڈونیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More