ایشیا کپ ہاکی، پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-13 سے پچھاڑ دیا

انڈونیشیا: ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو تیرہ صفر سے روند دیا۔ اعجاز احمد، رانا وحید، رضوان علی اور عبدالمنان نے دو، دو گول اسکور کیے۔

انڈونیشیا کے خلاف میچ میں اعجاز احمد، رانا وحید، رضوان علی اور عبدالمنان نے دو، دو گول اسکور کیے۔ جبکہ مبشر علی، معین شکیل، علی شان اور غضنفر علی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

مدمقابل انڈونیشیا کی ٹیم ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوپائی، پاکستان کو اس میچ میں تیرہ، صفر سے فتح حاصل ہوئی۔ رانا وحید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے پول بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔دومیچوں میں پاکستان کے پاس تین پوائنٹس ہوگئے۔

پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ایک ایک سے برابررہا۔ پاکستانی ٹیم لیگ مرحلے میں اپنا تیسرا میچ جمعرات کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More