سری لنکا کی ایشیاء کپ کی میزبانی سے معذرت

کولمبو: سری لنکا نے ایشیاء کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی، سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا اور ایشین کرکٹ کونسل کو بتایا ہے کہ ایشیاء کپ کی میزبانی نہیں کر سکتے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کے سبب ایشیاء کپ کرانا ممکن نہیں۔ سری لنکا کی معذرت کے بعد متحدہ عرب امارات میں ایشیاء کپ کرانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ایونٹ کا وینیو بھارت سمیت کوئی اور ملک بھی ہو سکتا ہے۔

سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ کے لیے سری لنکا پہلے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بات چیت کرے گا، ایشیاء کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔ ایشیاء کپ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More