ایشیا کپ کے میزبان سری لنکا اور پاکستان ہوں گے

دبئی:ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس جے شاہ کی سربراہی میں دبئی میں منعقد ہوا۔ پاکستان کی میزبان چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے کی۔ اجلاس نے ایشیا کپ اگلے دو ایڈیشنز کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کو دینے کی توثیق کردی۔

ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں جے شاہ کی سربراہی میں منعقدہوا۔ پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے کی۔ رمیزراجہ نے بی سی سی آئی کے سربراہ ساروگنگولی اوردیگربورڈ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ساروگنگولی نے چیئرمین پی سی بی کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت بھی دی۔ سفری شیڈول کے پیش نظر رمیزراجہ نے معذرت کرلی۔

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے اگلے دو ایڈیشنزکی میزبانی سری لنکا اورپاکستان کے سپرد کرنے کی توثیق کردی۔ دو ہزار بائیس ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی طرز پرکھیلاجائے گا۔ جس کا میزبان سری لنکا ہوگا۔ دو ہزارتئیس ایڈیشن ففٹی ففٹی اوورفارمیٹ پرپاکستان کی میزبانی میں منعقدہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More