اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر کھیل

ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ جاری رہے گا،اگلے سال ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی طرزپرہوگا، اشرف الحق

ایشین کرکٹ کونسل کے خاتمے کے باوجود ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ جاری رہے گا۔ اے سی سی کے سبکدوش چیف ایگزیکٹو اشرف الحق کے مطابق اگلے سال ایونٹ ٹوئنٹی ٹوئنٹی طرز پر کھیلاجائیگا۔ اگلے ایونٹس عالمی مقابلوں کومدنظر رکھتے ہوئے الگ الگ فارمیٹ میں منعقد ہوں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل تیس جون کو ختم ہوجائے گی،سبکدوش چیف ایگزیکٹو اشرف الحق کے مطابق یکم جولائی سے اے سی سی ایونٹس کے نام سے نئی تنظیم کام کریگی،جس کاہیڈ کوارٹرسنگاپور میں ہوگا اور دفتر میں صرف دوافراد کام کریں گے۔ اے سی سی کے خاتمے کے باوجود ایشیاکپ ٹورنامنٹ ہر دوسرے سال منعقد ہوگا۔ لیکن عالمی مقابلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا فارمیٹ ہربار مختلف ہوگا۔ اشرف الحق نے بتایاکہ دوہزارسولہ میں چھٹا ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی گیارہ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں شیڈول ہے۔ اس سے پہلے فروری میں ایشیاکپ بھی ٹوئنٹی ٹوئنٹی طرز پر کھیلاجائیگا۔ جس کے میزبان کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی میں چارٹیسٹ ممالک پاکستان،بھارت،سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ دوایسوسی ایٹ ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ جس کیلئے افغانستان،نیپال، ہانگ کانگ اوریواے ای کے درمیان کوالیفائرز مقابلے ہوں گے۔

ورلڈکپ دوہزارانیس کو مدنظر رکھتے ہوئے دوہزاراٹھارہ میں ایشیاکپ ایک مرتبہ پھر ایک روزہ میچز پر مبنی ہوگا۔ اسی طرح دوہزاربیس میں ایشن ایونٹ ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور دوہزاربائیس میں پچاس اوورز پر مبنی ہوگا۔

انیس سوچوراسی میں ایشیاکپ کے آغاز کے بعد سری لنکا اوربھارت پانچ پانچ مرتبہ ایشین چیمپئن رہے، جبکہ پاکستان نے دوبار ٹائٹل جیتا ہے۔

Related posts

رحیم یارخان: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

login web

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے تک اضافہ

faraz ahmed

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعلی اور گورنر سندھ کی قیادت میں ریلی

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More