قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سنبھالنااسپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے، اشتر اوصاف

اسلام آباد: اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے قائم مقام گورنر بننے سے انکار کر کے اپنی آئینی ذمہ داریوں اور حلف سے کیسے انکار کر سکتے ہیں،قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سنبھالنااسپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کےدوران اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے قائم مقام گورنر پنجاب بننے سے انکار کے معاملہ پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرویز الٰہی اپنی آئینی ذمہ داریوں اور حلف سے کیسے انکار کر سکتے ہیں،قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سنبھالنااسپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے. آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق دائر صدارتی ریفرنس میں پیش ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ بلائے گی تو وہ ضرور پیش ہونگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More