تازہ ترین
آشیانہ اقبال کیس: ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

آشیانہ اقبال کیس: ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور: (29 جون 2020) احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال کیس میں ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے آشیانہ اقبال کیس پر سماعت کی۔ آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس میں ملزمان امتیاز حیدر، بلال قدوائی جبکہ شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے پلیڈرز عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کو چار روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کے دو گواہ امیر حمزہ اور شفیق اعجاز بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ایل ڈی سی کے ملازم گواہ امیر حمزہ کے بیان پر جرح کی گئی۔

دوران سماعت قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو اوریجنل دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ تمام دستاویزات جو عدالت میں پیش کیے جائیں گے، وہ تمام مصدقہ ہیں۔

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کی ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث گواہ امیر حمزہ کے بیان پر جرح مکمل نہ ہوسکی۔ عدالت نے آشیانہ اقبال کیس پر سماعت 6 چھ اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

عدالت نے نیب کے تین گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرتے ہوئے ملزمان اور انکے پلیڈرز کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top