چوتھا ایشیز ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا

سڈنی : سڈنی میں آسٹریلیااورانگلینڈکے درمیان چوتھا ایشز ٹیسٹ ہارجیت کے بغیر ختم ہوگیا۔

آخری دن انگلینڈ نے نامکمل دوسری اننگ بغیر کسی نقصان تیس رنز سے شروع کی۔ انگلینڈ کوفتح کے لیے تین سواٹھاون اور آسٹریلیا کوایشزسیریز میں چوتھی فتح کےلیے دس وکٹیں درکار تھیں۔ آسٹریلوی بولرز آخری دواوورز میں اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کوآؤٹ نہ کرسکے۔

انگلینڈ نے نووکٹوں کے نقصان پردوسوستررنزبنائے۔ حسیب حمیدنو، زیک کرولی ستتر، ڈیوڈ ملان چار، کپتان جوروٹ چوبیس ، بین اسٹوکس ساٹھ، جونی بیرسٹو اکتالیس، جوز بٹلرگیارہ اور جیک لیچ چھبیس رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ نے تین، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں اننگز کے سنچری میکر عثمان خواجہ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More