اےا یس ایف ہیڈ کوارٹرز 8واں یوم شہداء عقیدت و احترام سے منایا گیا

کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز ( اے ا یس ایف) کے تحت 8واں یوم شہداء کراچی ہیڈ کوارٹرز میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تمام ایئر پورٹس پر قران خوانی اور شہدا ء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کراچی ہیڈ کوارٹرز میں اےا یس ایف کے آٹھویں یوم شہداء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ ملک کے تمام ایئر پورٹس پر قران خوانی اور شہدا ء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل عابد لطیف خان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔یوم شہداء کے موقع پریادگارشہداء پر حاضری دی گئی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More