اے ایس ایف کی کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی، 72 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد

کراچی: ائیرپورٹ سکیورٹی فورس( اے ایس ایف)  کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران کراچی سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 72 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

 ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق حیات اللہ نامی ایک مسافر غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے کراچی سے دبئی جانے کیلئے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا۔ 

اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے دستی سامان کے ایک بیگ کو مشکوک قرار دیا، تلاشی کے دوران بیگ سے 57 ہزار 220 آسٹریلوی ڈالر، 350 امریکی ڈالر اور 52 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، جس پر مسافر کو گرفتار کرکے کرنسی ضبط کر لی گئی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق گرفتار ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لیے کسٹم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔  

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More