پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے انہیں فروری میں ویکسین لگ جائے گی، اسد عمر

پشاور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اسدعمرنے کہا ہے کہ کہ سردیوں میں مختلف بیماریاں آتی ہیں،پی ڈی ایم بھی موسمی بیماری ہے اور انہیں فروری مارچ میں ویکسین لگ جائے گی جبکہ ویکسین لگنے کے بعد پی ڈی ایم کی بیماری واپس چلی جائے گی۔

پشاورمیں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراسدعمر کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دی جارہی ہیں ، 2 سال میں 3 گناہ آئی ٹی کے اکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے اندر کافی ترقی کے مواقع ہے ، حکومت اس شعبے پر توجہ دے رہی ہے جس میں ترقی کے مواقع ہوں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More