سندھ میں آئندہ وزیراعلی تحریک انصاف کا ہوگا، اسد عمر

کوٹری: وفاقی وزیر اسد عمر نے دعوی کیا ہے کہ سندھ میں آئندہ وزیراعلی سندھ تحریک انصاف کا ہوگا

انہوں نے کہا کورونا وبا کے دوران جب مشکل وقت آیا تو سندھ حکومت نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑدیا تھا ۔ آئندہ انتخابات میں سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کو مسترد کر دیگی۔

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلی سندھ کے انتخابی ضلع جامشورو کے شہر کوٹری میں سیاسی پاور شو منعقد کیا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سمیت دیگر اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے سندھ حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب کورونا آیا تو سندھ حکومت نے صوبے کی عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا تھا عمران خان نے مشکل وقت میں عوام کا خیال رکھا صوبائی حکومت نے ایک رپیہ تک خرچ نہیں کیا صوبے میں آصف علی زرداری شگر ملز کنٹرول کرتے ہیں جبکہ اربوں روپوں کی گندم چوہے کھاجاتے ہیں بتایا جائے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ میں گندم اور آٹا کیوں مہنگا ہے۔

اسد عمر کا بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جونیئر زرداری صرف تقاریر ہی کرسکتے ہیں انہوں نے ایک کلومیٹر موٹروے تک نہیں بنائی۔عوام پیپلزپارٹی سے بیزار ہے آئندہ انتخابات میں یہ مسترد ہوجائیں گے۔اسد عمر نے دعوی کیا کہ 2023 کے انتخابات نہ صرف عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے بلکہ سندھ میں وزیراعلی بھی پی ٹی آئی کا ہوگا۔جلسہ عام سے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More