کانفرنس تو ہوگی، روک سکو تو روک لو، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو او آئی سی اجلاس روکنے کا چیلنج دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے رد عمل میں کہا کہ بلاول زرداری ہمیں پتہ تھا آپ مسلمانوں اور انکےحقوق کےدفاع میں بات کرنےسےڈرتے ہیں۔ لیکن اتنی کھلی مسلم دشمنی کہ اسلامی کانفرنس روکنے کی دھمکی؟


اسد عمر نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس تو ہوگی، مسلم امہ کی یکجہتی کا اظہار بھی ہوگا اور دنیا دیکھے گی۔آپ روک سکو تو روک لو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More