نیا پاکستان کسی کے سامنے سر جھکانے کیلئے تیار نہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال سے ایک نیا پاکستان نظر آ رہا ہے، اس وقت پاکستان کی عزت ہو رہی ہے۔ جب نئے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ ہوتا ہے تو جواب نا میں ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا ہم امن کے فروغ کیلئے ہر کسی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

جلسے سے خطاب میں اسد عمرکا کہنا تھا کہ کسی کی چوری کی دولت کو چھپانے کیلئے ملکی مفادات کو قربان نہیں کریں گے۔ آج کل دوبارہ سے لانگ مارچ کی باتیں ہو رہی ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ سردیاں شروع ہوتی ہیں تو پی ڈی ایم کی بیماری بھی آ جاتی ہے۔ پی ڈی ایم کی بیماری بھی ختم ہوجائے گی کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی۔ سردیاں ختم ہوتے ہی پی ڈی ایم بھی ختم ہو جاتی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں سنا کہ شہباز شریف اور زرداری سمیت ان کی اولادیں یہاں بیمار ہوئی ہوں۔18 اگست 2023 تک عمران خان اس ملک کے وزیراعظم رہیں گے، 2023کے انتخابات میں بھی عمران خان کامیاب ہوں گے۔ اور وزیراعظم بنیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More