اپوزیشن جتنی چاہے تاریخیں دیدے وزیر اعظم عمران خان ہی رہیں گے، اسد عمر

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنی چاہے تاریخیں دیدے وزیر اعظم عمران خان ہی رہیں گے۔پاکستان شماریات بیورو میں پہلے ڈیجٹیل مردم شماری سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ملک کی پہلی ڈیجیٹل اور مجموعی طور پر ساتویں مردم شماری کے نتائج دسمبر میں آئیں گے جن کی بنیاد پر ہی آئندہ عام انتخابات ہوں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجٹیل مردم شماری ہوگی آئندہ الیکشن بھی نئی مردم شماری کے تحت ہی ہونگے۔

چیف شماریات ڈاکٹر نعیم ظفر نے بتایا کہ پہلی دفعہ پاکستان میں ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہےصوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے مشاورت کی گئی،وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اپوزیشن جتنی چاہے تاریخیں دے لے وزیر اعظم عمران ہی رہیں گے بات اب نواز شریف اور زرداری سے نکل کر مریم اور بلاول تک آ گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More