وزیر اعظم عمران خان جائیدادیں بنانے اقتدار میں نہیں آئے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر کا کہنا تھا کہ چند خاندانوں نے ترقی کی اور پاکستان پیچھے چلا گیا ۔ لیکن وزیر اعظم عمران خان فیکٹریاں اور جائیدادیں بنانے اقتدار میں نہیں آئے ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے ۔ اب ہم اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کریں گے ۔ بلدیاتی انتخابات میں میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا جوبااختیار ہوگا ۔

دارالحکومت اسلام آباد میں ٹینتھ ایونیو کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے کہاکہ ملکی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے اور جو ماضی میں سینما کے ٹکٹ بیچتے تھے آج ان کے محل بن گئے ہیں،جائیدادیں بنانے والوں کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی عزت نہیں ہے اب جو ووٹ لے کر آئے گا وہی طاقتور میئر ہوگا۔

اسد عمر نے کہاکہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کو آئندہ 18 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا، جون 2022 تک اسلام آباد میں 100 نئے ٹیوب ویل لگائے جائیں گے جن سے پانی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

اس موقع پروزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے اسلام آباد کو نظر انداز کیا، اسلام آباد کو بدل دیا ہے اپنے تمام وعدے پورے کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More