اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا شہبازشریف سے رابطہ

اسلام آباد: انتخابی اصلاحات ترمیمی بل سمیت دیگر قانون سازی کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے رابطہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے، جس میں اپوزیشن لیڈر سے انتخابی اصلاحات بل سمیت دیگر اہم قوانین پر اتفاق رائے کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اسپیکراسد قیصر نے خط میں کہا ہے کہ اسپیکر آفس قانون سازی کے لئے حکومت اور اپوزیشن کو بات چیت کے لئے مکمل سہولت فراہم کرے گا، اپوزیشن لیڈر اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں۔

اسپیکرنے کہا کہ انتخابی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے لیکن سینیٹ سے منظور نہیں ہوا، حکومت نے اس بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے چاہتے ہیں کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی بل پردوبارہ سے بات چیت کرے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ قانون سازی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے اراکین پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی تھی جو اپنی سفارشات دینے میں ناکام رہی، سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر الیکشن ترمیمی بل کے معاملے ہمیں اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، شہباز شریف اس حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More