اسپیکر قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے متحرک

اسلام آباد: وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ارکین اسمبلی سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔اسپیکر کی معاونت کی لیے چیف وہپ عامر ڈوگر بھی متحرک ہو گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سے وفاقی وزرا ء پرویز خٹک، نور الحق قادری، علی محمد خان، شہریار آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا اور دیگر ارکان اسمبلی نے بھی ملاقاتیں کیں۔اسپیکر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق آن دی فلور تحفظات رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان آج کی میٹنگ میں حاضر نہ ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اس سے قبل پنجاب کے ارکان اسمبلی ریاض فتیانہ سمیت دیگر سے مشاورت کرچکے ہیں جبکہ جلد سندھ اور بلوچستان کے ارکان سے بھی فرداً فرداً ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل ارکان سے رابطے میں ہیں۔اسد قیصر وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے متحرک ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More