اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جانبدار ہوگئے ہیں، شہبازشریف

اسلام آباد:مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے طرزعمل اوربیانات کے باعث اسد قیصر جانبدار ہوگئے ہیں۔ان کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال ہے۔

سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اسپیکر ایوان کا نگہبان اورمحافظ ہوتا ہے۔یہ منصب ان سے غیر جانبداراور پارٹی وابستگی سے بالاتر رہنے کا متقاضی ہوتاہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسد قیصر کا پی ٹی آئی کی جانب جھکاؤ واضح ہے جو ان کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال ہے۔اپنے طرزعمل اوربیانات کے باعث اسد قیصر جانبدار ہوگئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More