موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام کو بحال کر کے اپنا انتخابی وعدہ پورا کیا ،اسد قیصر

صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام کو بحال کرنے اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کا اپنا انتخابی وعدہ پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام سے گلی محلہ کی سطح پر عوامی مسائل عوام کے دہلیز پر حل ہونگے ۔

مانیری صوابی میں نو منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ موجود حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات لانے کے لیے کوشاں ہے،حکومت کی صحت کے شعبے میں سب سے بڑی کامیابی قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی ہے۔صحت انصاف کارڈ کی فراہمی انقلابی قدم ہے جس کا تمام تر کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے اپنے انتخابی منشور کے مطابق عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر دیے ہیں جن میں یکساں نظام تعلیم، صحت انصاف کارڈ اور بلدیاتی اداروں کو فعال کرنا شامل ہے۔
اسد قیصر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ مہنگائی پوری دنیا کے لیے ایک سنگین مسائل ہے موجود حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور ملکی پیداوار کو بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے،رواں سال ملک میں پیداوری شعبہ ترقی کرے گا جس سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More