پی ٹی آئی 11 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، اسد قیصر

اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 11 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا ہے کہ الیکشن جیت کر اسمبلی نہیں جائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More