آرز احمد اور حبا بخاری نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

کراچی: گزشتہ برس دسمبر میں خاموشی سے منگنی کے بندھن میں بندھنے والے آرز احمد اور حبا بخاری نے سال نو کے پہلے ہی ہفتے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

حبا بخاری اور آرز احمد کی شادی کی تقریبات تین روز قبل 4 جنوری کو شروع ہوئی تھیں اور دونوں نے اپنے مایوں کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔مایوں کی تقریب کے دوران دونوں دلہن اور دولہا کو ایک دوسرے کو ابٹن لگانے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

دونوں کی جانب سے نکاح کی شیئر کی گئی تصاویر پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔نکاح کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے ولیمے کی تقریب 9 اور 10 جنوری کی درمیانی شب ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے جوڑے نے کوئی تصدیق نہیں کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More