شارخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت منظور

ممبئی: معروف بھارتی اداکار شارخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔ ممبئی ہائی کورٹ نے شارخ خان کے بیٹے کی ضمانت منظور کی ۔

بھارتی نامور اداکار شارخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ممبئی ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کر لی ہے ۔ آریان خان کو رواں ماہ کے آغاز میں بھارت کی انسداد منشیات ایجنسی این سی بی نے گرفتار کیاتھا۔

بھارت کے انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی میں ساحل کے قریب کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپا مارکر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ آریان خان نے پہلےالزام مسترد کردیا تھا تاہم بعد میں اس سے متعلق اعتراف بھی کرلیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More