اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس کیلئے وزرائے خارجہ سمیت اہم شخصیات کی آمد

اسلام آباد: او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزرائے خارجہ سمیت اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔کل 159 اہم شخصیات اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتریں گی۔

اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزرائے خارجہ سمیت اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی اور اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کا وفد کل اسلام آباد پہنچیں گا۔ترک سفیر ، وزیر خارجہ اور ڈپٹی چیف آف کیبنٹ بھی اجلاس میں شرکت کے لیے آئیں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے ترکمانستان ، بنگلا دیش ، کویت ، بحرین ، آذر بائیجان کے وزیرخارجہ بھی کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ افغانستان کے وزیرخارجہ عامر خان اور نائب وزیر خارجہ ،ایران ، انڈونیشیا ، گیمبیا ، ملائیشیا، بوسینا کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

گلف کوآپریشن کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف بن فلح بھی او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے آئیں گے۔امیر حجازی کی قیادت میں فلسطینی وفد، جاپان کے سفیر بھی کل اسلام آباد آئیں گے۔قازقستان اور تاجکستان کے ڈپٹی وزیرخارجہ بھِی کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More