ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

لاہور: مانگا منڈی پولیس نے وڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے ملزم سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم بلال سے 223بور کا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق باٹھ گاؤں میں اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم بلال کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزم بلال ٹک ٹاکر ملزم ویڈیو میں اسلحے کی نمائش کرتا تھا جس پر اسے گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More