کراچی سینٹرل جیل میں قیدیو ں کو بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کے انتظامات

کراچی: کرکٹ کا جنون سینٹرل جیل تک جا پہنچا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بڑے مقابلےکا میلہ سینٹرل جیل میں بھی سجے گا۔سینٹرل جیل کے قیدی آج سیمی فائنل بڑی اسکرین پر لائیو دیکھیں گے۔

کراچی سینٹرل جیل انتظامیہ نے قیدیوں کی فرمائش پر انھیں خوشگوار ماحول دینے کےلئے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 میچ بڑی اسکرین پر دکھانے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔ سینٹرل جیل کے قیدی آج سیمی فائنل بڑی اسکرین پر لائیو دیکھیں گے۔

کراچی کی سینٹرل جیل میں میچ شروع ہونے سے قبل ہی گہما گہمی نظر آرہی ہے جبکہ قومی ترانوں پر قیدیوں کا رقص بھی جاری ہے ۔ جیل کی اندرونی دیواریں کھلاڑیوں کے خاکو اور پی سی بی کے لوگو سے رنگ دی گئی۔ جیل حکام کے مطابق جیل کے میو وارڈ میں بڑی اسکرین لگائی جارہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More