عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں شب دعا کا اہتمام

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اس رات اپنی آزادی کے راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہونے کی دعا کرے۔

بنی گالہ میں شب دعا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت خوشی ہے آج سب یہاں جمع ہیں۔ 1947 میں 27 ویں کی رات مسلمانوں کے ووٹ سے پاکستان بنا تھا۔ ان مسلمانوں کو پتہ تھا انہوں نے پاکستان میں نہیں رہنا لیکن ووٹ دیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم سب کو علامہ اقبال کے نظریئے کو سمجھنا چاہیے۔ اقبال کا شاہین بننے کیلئے ہمیں اپنی زنجیریں توڑنی پڑتی ہیں۔ ہمیں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کے اوپر کھڑا ہونا تھا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضرت محمد ﷺکے راستے پر چلنے کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں سُنت نبوی ﷺ کی پیروی کا حکم دیا ہے، ہمیں پاکستان کو اسلام کے اصولوں پر کھڑا کرنا چاہیے تھا، ہم جب تک کلمے کا مطلب نہیں سمجھتے زنجیریں نہیں ٹوٹتیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More