فوج اپنے سابق چیف کی قبر کی بے حرمتی کا نوٹس لے، اعجازِ الحق

اسلام آباد: مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجازِ الحق نے کہا ہے کہ ضیاء الحق کے مزار کی بے حرمتی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے ایماء پر کی گئی ہے۔ زرداری اور بلاول معافی مانگیں۔

پاکستان مسلم لیگ ضیاءکےصدرمحمد اعجاز الحق نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی کے شرپسند کارکنوں کی جانب سے فیصل مسجد میں واقع ضیاءالحق شہید کے مزار کی بے حرمتی باقاعدہ منصوبہ بندی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی ایماء پر کی گئی۔

پیپلزپارٹی کے شرپسند کارکنوں نے ضیاءالحق شہید کے مزار کی بے حرمتی کرکے اپنے غیر مہذب ہونے کا ثبوت دیاہے۔یہ سانحہ موجودہ حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ناکامی اور غفلت کا نتیجہ ہے۔حکومت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ سے ضیاءالحق کے چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اس شرمناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے۔ اس واقعہ سے حکومت اور پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان فوج اپنے سابق آرمی چیف کی مزار کی بے حرمتی کا نوٹس لے۔ حکومت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث تمام افراد کو انہوں کیفر کردار تک پہنچائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More