گوادر اور تربت کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کا امدادی کام جاری

اسلام آباد: بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔ گوادر اور تربت کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کا امدادی کام جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے ۔ گوادر اور تربت کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کا امدادی کام جاری ہے ۔ مقامی آبادی اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کا عمل بھی جاری ہے ۔ پسنی ، جیوانی ، سربندر، نگور میں خوراک اور شیلٹرز کی فراہمی بھی جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More