برفباری سے متاثرہ افراد مری میں آرمی ریلیف کیمپس میں منتقل

مری: پاک فوج کے جوانوں نے برفباری سے متاثرہ افراد کو مری میں قائم پانچ آرمی ریلیف کیمپس میں منتقل کردیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سانحہ مری کے تمام متاثرین کو خوراک اور شیلٹر کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہیں، مختلف مقامات پر قائم ریلیف سینٹر پوری استعداد سے کام کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو کے ڈوزرز اور آرمی انجینئرز سڑکیں بحال کرنے میں مصروف ہیں جب کہ بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق مشینری جہاں نہیں پہنچ سکی وہاں متاثرین کی امداد کےلیے پیدل فوجی دستے پہنچ رہے ہیں،متاثرہ افراد کو کھانا پینا اور امدادی اشیا فراہم کی جا رہی ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی اسکول آف ٹیکنیشنزباڑیاں،ملٹری کالج مری،جھیکا گلی، اےپی ایس کلڈنہ،اسٹیشن سپلائی ڈپوسنی بینک میں آرمی ریلیف سینٹر بھی قائم کیے گئے ہیں، متاثرین کے انخلا تک تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More