نوشکی، پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20 دہشتگرد مارے گئے

بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا ہے، اس دوران 20 دہشتگرد مارے گئے جب کہ پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے 2 فروری کو سکیورٹی فورسز کے پنجگور، نوشکی کیمپوں پر حملہ کیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے فوری جواب دیتے ہوئے دونوں مقامات پر دہشت گرد حملے ناکام بنائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں نو دہشت گرد مارے گئے، ایک افسر سمیت چار جوان شہید ہوئے۔

پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے 4 حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ چار کو گھیرے میں لیا گیا تھا، کلیئرنس آپریشن کے دوران گھیرے میں لیے گئے 4 دہشت گردوں کو بھی آج جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ پنجگور آپریشن میں 5 جوان شہید ہوئے ، 6 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران ان آپریشنز میں افسر سمیت 9 جوان شہید ہوئے جبکہ چھ زخمی ہوئے، ان حملوں میں ملوث 3 دہشت گرد گذشتہ روز ہلاک کئے گئے جن میں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔

بیان کے مطابق نوشکی، پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ کلیئرنس آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 20 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ہرقیمت پراپنی سرزمین سےدہشگردوں کاخاتمہ یقینی بنائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More