بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سات دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار وں نے تربت کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو نامعلوم نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 7 ملزمان ہلاک ہو گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More