آرمی چیف کی پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مقابلوں میں شرکت

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مرکزی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔ مقابلوں میں آرمی،نیوی،ایئرفورس،سول آرمڈفورسز،شہریوں سمیت 2500سےزائدفائررز نے شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابقآرمی چیف نےنمایاں کارکردگی کےحامل فائررزمیں ٹرافیاں اور تمغے تقسیم کیے۔ انٹرفارمیشنز مقابلوں میں ملتان کورپہلی اورمنگلاکوردوسرےنمبرپررہی ۔انٹرسروسزمیچوں میں پاکستانی فوج نےتمام چاروں مقابلےجیت لیے جبکہ دیگرمقابلوں میں پنجاب رینجرزپہلی اورگلگت بلستان اسکاؤٹ دوسرےنمبرپر رہی ۔

آرمی چیف نےمارکس مین شپ میں اعلیٰ مہارتوں کےمظاہرےکوسراہا اور اپنی نشانہ بازی کی مہارتوں کابھی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ فوجی تربیت میں شوٹنگ میں مہارت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More