آرمی چیف کا پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان کا دورہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف نے پنجاب رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کی تنصیب کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی آرمی چیف نے امن اور جنگ کے دوران پنجاب رجمنٹ کے تمام رینک کی کارکردگی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پنجاب رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کی تنصیب کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ آرمی چیف نے پنجاب رجمنٹ کے 21ویں کرنل کمانڈنٹ کے طور پر لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان کو رینک کے بیجز لگائے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔آرمی چیف نے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ان کی عظیم قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے پنجاب رجمنٹ کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے حوصلے اور اعلیٰ ترین معیار کو سراہا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جدید ترین رجحانات کے مطابق پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں سبقت حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More