اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

آرمی چیف کا پنو عاقل کا دورہ، تربیتی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنو عاقل کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف کو فیلڈ میں تربیتی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پنو عاقل کا دورہ کیا جہاں انہیں فیلڈ میں تربیتی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے فیلڈ فائرنگ رینجز، صالح پٹ میں فارمیشن کے تربیتی امور کا معائنہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں شریک فوجیوں نے مختلف جنگی ڈرلز کا مظاہرہ کیا۔صحرا میں دفاعی جنگ بشمول فائر اور مینوورز کا مظاہرہ کیا گیا۔آرمی چیف نے جوانوں کی لڑاکا تیاریوں، تربیتی معیار اور بلند حوصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں مضبوط ربط جنگ میں بھرپور جواب کیلیے ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سرسبز پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا ۔ صحرائی حالات میں ماحولیات کے تحفظ اور دفاع کی کوشش کی تعریف کی ۔

Related posts

ادھار واپس مانگنے پر محبوبہ نے نوجوان کی پٹائی کروادی

Beenish Umer

بے نظیر بھٹو قتل کیس:ضمانت پانے والے افسران رہا

Abuzar Usama

این ایف سی،18ویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ کی گئی توتحریک چلائیں گے، بلاول بھٹو

Abuzar Usama

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More