آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی ۔ انہیں لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔ لائن آف کنٹرول کے دورے پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ وقت گزارا۔ان سے بات چیت کی اور جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کی جنگی تیاریوں، بلند عزم کی تعریف کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More