آرمی چیف کا آزاد کشمیر ریجمنٹل سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ اے کے رجمنٹ کے بیجز لگائے۔ چیف آف دی آرمی اسٹاف نے آزاد کشمیر رجمنٹ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر ریجمنٹل سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں ایک پروقار تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ اے کے رجمنٹ کے بیجز لگائے۔

آرمی چیف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر رجمنٹ کو بھرپور خراج تحسین کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اے کے ریجمنٹ کی پیشہ وارانہ مہارتوں، جنگی کارکردگی اور مختلف آپریشنز میں غیر معمولی کارکردگی کی شاندار تاریخ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More