آرمی چیف کا آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ،‏ یادگار شہدا پرحاضری

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ تھری اسٹارخاتون جنرل کوکرنل کمانڈنٹ بننے پر فوج اور قوم کو ‏فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور ‏یادگار شہدا پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر کو کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی کے بیجز لگائے۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر ‏اےایم سی کرنل کمانڈنٹ بننےوالی پہلی خاتون افسر ہیں۔

آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کورکی صحت عامہ کیلئےخدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ آرمی میڈیکل کور نے فرض ‏کی ادائیگی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کردار ادا کیا۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف کورونا کیخلاف صفِ اول کے سپاہی ‏ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف عوام کےتحفظ اور بہبود کےلیے پرُعزم ہیں ۔تھری اسٹارخاتون جنرل ‏کو کرنل کمانڈنٹ بننے پر فوج اور قوم کو فخر ہے۔ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اسٹاف میڈیکل سائنسزمیں طبی رجحانات ‏کو اپنائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More