بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد: بحرین نیشنل گارڈکےچیف آف اسٹاف میجرجنرل شیخ عبدالعزیزنے جی ایچ کیو پہنچ کر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی تعلقات برقرار رکھنے کی خواہش رکھتا ہے، بحرین سے مختلف شعبوں میں طویل مدتی اور دیرپا تعلقات چاہتے ہیں۔

سپہ سالار نے مزید کہا کہ علاقائی امن واستحکام کیلئےافغانستان پرعالمی اتفاق رائے پیداکرناہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More